جمعرات 18 ستمبر 2025 - 06:00
نوجوان نسل کو قرآن شناسی اور دین کی آگاہی عصر حاضر کا تقاضا ہے

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: اسلامی افکار ہی کے ذریعے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے ۔ آج کا نوجوان ہی معاشرے کی ترقی کا بہترین سبب بن سکتا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے شیعہ کمیونٹی آف آسٹریلیا کے نمائندہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: جمہوری اسلامی ایران نے عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ استعمار ایک بار اسلامی ممالک پر جارحیت کرنے پر سوچے گا۔

انہوں نے کہا: خطے میں سب سے بڑا خطرہ اسرائیل ہےجو غزہ، فلسطین پر حملے کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس دہشتگردی کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: اسلامی ممالک کے حکمران اپنے اپنے ممالک میں ایسی پالیسیاں مرتب کریں جس سے خطے میں امن کا قیام ہو سکے۔

انہوں نے ملک پاکستان کی سیاسی و مذہبی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: حکمران اور ریاستی ادارے نیک نیتی کے ساتھ ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے اور دہشتگردی و فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے کہا: آج امام خمینی (رح) کی سوچ اور فکر عالم اسلام کے لیے پیغام ہے کہ ہم علمی طور پر امت واحدہ بن کر طاغوتی افکار کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اتحاد و وحدت اور مذہبی ہماہنگی کے ذریعہ تمام مکاتب فکر کی عبادت گاہوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چائیے تاکہ تفرقہ پھیلانے والی قوتیں نا کام ہو سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha